رابرٹ کلروئے سلک کی بکواس کے جواب میں

greenspun.com : LUSENET : 3D_Floyd : One Thread

رابرٹ کلروئے سلک کی بکواس کے جواب میں


حال ہی میں بی بی سی کے رابرٹ کلروۓ نے عرب تہذیب کے خلاف بے پر کی ہانکی۔ پہلے اس نے عربوں کو؛
١) بمبار حملے کرنے والے
٢) اعضاء کاٹنے والے
٣) عورتوں کو دبا کر رکھنے والے

اس کے بعد اس نے کہا کہ عربوں نے انسانی تہذیب کو کچھ نہیں دیا ہے۔


جواب

بیشک کسی دوسرے کا مال چرانے پر ہمارے دین میں مجرم کا ہاتھ کاٹنے کی سزا ہے۔ یہ ہمارے دین کی افضلیت کا ثبوت ہے کہ ہمارا دین کامل ہے اس میں ہر معاملے کے لۓ رہنمائی ہے۔ کیا کلروۓ کے دین میں بھی چور کی کوئی سزا ہے؟ بظاہر تو لگتا ہے کہ عیسائیت میں چوری کی سزا موت ہے- بائبل میں "اچھے چور" کا قصہ گزرا ہے جسے سزاۓ موت ملنے والی تھی جس نے، عیسائیوں کے مطابق، حضرت عیسٰی مسیح علیہ السلام کے سامنے اپنے ساتھی سے کہا تھا کہ

"ہم اس کے حقدار ہیں۔‌ہم اپنے کۓ کی سزا بھگت رہے ہیں…" (لوقا ٢٣)

اس سے بظاہر تو یہ معلوم ہوا کہ عیسائیت میں چوری کی سزا سزاۓ موت ہے۔ واضح رہے کے انیسیویں صدی تک عیسائی ممالک میں چوری پر سزاۓ موت ہی دی جاتی تھی۔ 

خیر حقیقت جو بھی ہو چاہے عیسائیت میں چوری کی کوئی مخصوص سزا نہ ہو یا چاہے سزاۓ موت ہو، دونوں صورتوں میں عیسائیت کا نقص ثبت ہوتا ہے۔

دوسری بات عورتوں کو "دبا کے رکھنا"، کلروۓ کو اس بات پر اعتراض ہے کہ اسلام میں بیٹی کو باپ اور بیوی کو شوہر کی، دینی لحاظ سے جائز کاموں میں، پیروی کرنے کا حکم ہے۔ یہ اعتراض معترض کی بیوقوفی پر دلالت کرتا ہے کیونکہ دین اسلام کا یہ اصول بھی انسانی فطرت کے عین مطابق ہے۔

بمبار فدائی حملوں کی شرعی حیثیت میں علماء کا اتفاق نہیں لیکن جو بھی جتنے بے گناہ غیر مسلح افراد عیسائی طاقتوں نے قتل کۓ ہیں مسلمانوں نے ان کا دسواں حصہ بھی قتل نہیں کیا۔

اس کے علاوہ کلروۓ نے جو کہا کہ عربوں نے انسانی تہذیب کو کچھ نہیں دیا، یہ اس کی تاریخ سے لاعلمی کو ظاہر کر رہا ہے، ریاضی، الجبر والمبابلہ (الجبرہ)، فلکیات (ایسٹرونومی)، طب، کیمیا، جغرافیہ اور دیگر فنون میں عربوں کی پیش رفت انسانی تاریخ کی ایک مسلمہ بات ہے۔

کلروۓ کی اپنے بیان پر معزرت کے اظہار سے ہمیں دو باتیں پتا چلتی ہیں؛

١) کلروۓ اپنے نظریۓ کا دفع کرنے سے قاصر ہے
٢) اپنے نظریۓ سے بڑھ کر اپنی نوکری کو عزیز رکھتا ہے

رابرٹ کلروئے سلک کی بکواس کے جواب میں

اهل الحق دیوبندی



-- امام زمان (☠@☢.☣), January 15, 2004

Moderation questions? read the FAQ