[ Post New Message | Post Reply to this One | Send Private Email to ☠@☢.☣ | Help ]

ذکر مقبول کی تفسیر- وعظ حضرت مولانا حکیم محمد اختر دامت برکاتہم

from ☠@☢.☣ (☠@☢.☣)

ذکر مقبول کی تفسیر- وعظ حضرت مولانا حکیم محمد اختر دامت برکاتہم

وعظ کے موضوعات؛

ذذکر مقبول کی تفسیر یعنی جو قرآن پاک میں آیا ہے کہ مؤمنین سے اگر گناہ ہو جاۓ تو ذکر کرتے ہیں، وہ ذکر کیا ہے، علامہ سیّد محمود آلوسی رحمہ اللہ کی تفسیر «روح البیان» سے
عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم- راہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی پیروی کرنا چاہۓ جو کہ سچے عاشق تھے رسول صلی اللہ علیہ و‌سلم کے
ترک گناہ کی ضرورت اور گناہوں کی خباثت
ذکر اللہ کی پر دوام کی ضرورت
بد اعتقاد لوگوں کی باتیں سننے سے گریز کرنے کی ضرورت

بعض اشعار و‌دلچسپ باتیں اس وعظ کی

نہ چت کر سکے نفس کے پہلواں کو
تو یوں ہاتھ پاؤں بھی ڈھیلے نہ ڈالے

ارے اس سے کشتی تو ہے عمر بھر کی
کبھی وہ دبالے کبھی تو دبالے

طبیعت کی رو زور پر ہے تو رک
نہیں تو یہ سر سے گزر جاۓ گی

ذرا دیر کو تو ہٹالے خیال
یہ نپی چڑھی ہے اتر جاۓ گی

نہیں ہوں کسی کا تو کیوں ہوں کسی کا
انہیں کا انہیں کا ہوا جارہا ہوں

سارا جہاں خلاف ہو‌ پرواہ نہ چاہۓ
مد نظر تو مرضی جانانہ چاہۓ
پھر اس نظر سے جانچ کر تو کر یہ فیصلہ
کیا کیا تو کرنا چاہۓ کیا کیا نہ کیا
حضرت خواجہ عزیز الحسن المجزوب رحمہ اللہ
دعا؛
اللهم رحهمني بترك المعاصي

کوشش کرو کہ گناہ ہونے ہی نہ پاۓ

"حکیم اختر، جس نے کبھی بھی گناہ کیا ہے توبہ کرلے گا لیکن ساری عمر اس کے وسوسے سے نجات نہیں پاۓ گا

حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمہ اللہ تعالٰی
"اس لۓ دوستوں کوشش کرو کے گناہ ہونے ہی نہ پاۓ تاکہ تقاضۂ معاصی میں شدد نہ ہو"

حضرت حکیم الامۃ مجدد الملۃ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ذکر میں مزا آۓ نہ آۓ - 
ذکر بے لزت بھی نسبت احسانی عطا کر سکتا ہے۔
حضرت قطب العالم مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ تشویش و‌خیالات وساوس کے ساتھ بھی 
ذکر کرو کہ یہ بھی نفع سے خالی نہیں

ارے یاروں جو خالق ہو شکر کا
جمال شمس کا نور قمر کا
نہ پوچھ پھر لزت ذکر خدا کی
حلاوت نام پاک کبریا کی

مولانا حکیم محمد اختر دامت برکاتہم

دیوبندی

ذکر مقبول کی تفسیر - عشق رسول صل اللہ علیہ وسلم میں راہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی پیروی - ترک گناہ کی ضرورت - ذکر اللہ کی پر دوام کی ضرورت
(posted 7391 days ago)

[ Previous | Next ]