[ Post New Message | Post Reply to this One | Send Private Email to ☠@☢.☣ | Help ]

اگر مسیح علیہ السلام خدا تھے تو شیطان نے انہیں کیوں ورغلایا جیسے کے مرقس ١ -١٣ میں ہے

from ☠@☢.☣ (پوپ@جان.پال)

اگر مسیح علیہ السلام خدا تھے تو شیطان نے انہیں کیوں ورغلایا جیسے کے مرقس ١ -١٣ میں ہے

مرقس کہتا ہے کہ مسیح علیہ السلام کو شیطان نے ورغلایا ( ١ -١٣ ) اور متی (٤؛١-١١) اور لوقا (٤؛١-١٣) اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ ان کا دعوٰی ہے کہ جب حضرت عیسٰی مسیح علیہ السلام نے، يحیٰی علیہ السلام (یوحنا) سے بپتسمہ لینے کے بعد جب چالیس دن صحرا میں گزارے تو اس دوران شیطان نے انہیں ورغلایا کہ اگر آپ میری عبادت کریں تو میں ایک آپ کو ایک دنیاوی سلطنت دوں گا۔

اگر مسیح علیہ السلام خداوند تعالٰی ہوتے تو شیطان کو کیا امید تھی انہیں "گمراہ" کرنے کی؟ اگر مسیح علیہ السلام خدا ہوتے تو تمام کائنات ہی ان کی ہوتی،ایسے میں انہیں دنیاوی سلطنت کی لالچ دینے کی کوشش کرنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی کسی بڑے مالدار کو دو روپے رشوت دینے کی کوشش کرے۔ شیطان تکبر سے بھرا ضرور ہے لیکن بدھو نہیں۔

علاوہ ازیں خدا نے بھی مسیح کو ایک سلطنت کی پیشکش کی جیسے کہ گیت ٢؛٨ میں ہے (ترجمہ) "مجھ سے مانگو، میں تمہیں قوموں کا وارث بنا دوں گا اور زمیں کے کونے کونے کو تمہاری ملکیت کردوں گا"
خداوند تعالٰی کا اپنی ذات کے ایک جُز کو یہ آفر کرنا حیرت انگیز ہے!

(posted 7412 days ago)

[ Previous | Next ]